وسیم اکرم شین وارن کی پاکستان بیسٹ الیون کے کپتان مقرر

وسیم اکرم بہترین سوئنگ کے مالک زبردست بولر تھے، شین وارن

جمعرات 2 اپریل 2020 23:00

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بیسٹ الیون کا کپتان مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف لیگ اسپنر نے پاکستان کے ان گیارہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے خلاف وہ کھیلے،ان کی منتخب کردہ پلینگ الیون میں عامر سہیل، سعید انور، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، معین خان،وسیم اکرم، ثقلین مشتاق، مشتاق،احمد، شعیب اختر اور وقار یونس شامل ہیں۔شین وارن نے سعید انور کو ورلڈ کلا س اوپنر قرار دیا ہے جبکہ محمدیوسف اور انضمام کی بھی بہت تعریف کی ہے، شین وارن کے مطابق شعیب اختر جیسا تیز ترین بولر نہیں پایا،وسیم اکرم بہترین سوئنگ کے مالک زبردست بولر تھے۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 23:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :