ویمن یورپین فٹبال چمپئن شپ میں بھی تاخیر کا خدشہ

کورونا کی وباء کے باعث ویمنز یورپین چمپئن شپ 2021 کے انعقاد میں تاخیر ہوگی، ڈینش فٹبال ایسوسی ایشن

جمعہ 3 اپریل 2020 13:54

ویمن یورپین فٹبال چمپئن شپ میں بھی تاخیر کا خدشہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے باعث آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والی ویمن یورپین فٹبال چمپئن شپ کے انعقاد میں بھی تاخیر کا خدشہ ہے کیونکہ 2021 کے سمر سیزن ملتوی شدہ یورپین چمپئن شپ اور ٹوکیو اولمپکس منعقد کرنے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینش فٹبال ایسوسی ایشن نے بتایاکہ کورونا کی وباء کے باعث ویمنز یورپین چمپئن شپ 2021 کے انعقاد میں تاخیر ہوگی۔امکان ہے کہ 16 ٹیموں کا یہ ایونٹ ملتوی کر دیا جائے ، کیونکہ ٹوکیو اولمپکس اور مینز یورپین فٹبال چمپئن شپ کو پہلے ہی اگلے سال سمر سیزن تک ملتوی کر دیا گیا ۔چمپئن شپ کے ملتوی کرنے پر اتفاق ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا جبکہ اعلان یوئیفاا ور انگلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کریگی۔
وقت اشاعت : 03/04/2020 - 13:54:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :