گوگل کا ڈوڈل پاکستانی لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کے نام

ہفتہ 4 اپریل 2020 14:06

گوگل کا ڈوڈل پاکستانی لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کے نام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) پاکستان کے مایہ ناز اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو مقبول ترین سرچ گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے خراجِ تحسین پیش کیا۔4 اپریل 1951 کو پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان نے برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ہاشم خان نے کل 7 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، 1951 سے لے کر 1956 تک انہوں نے 6 ٹائٹل جیتے۔

(جاری ہے)

بعدازاں 1958 میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا، ہاشم خان 1950 کی دہائی سے لے کر 1980 تک اسکواش کورٹس پر غالب رہے۔سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل اس طرح تبدیل کیا ہے کہ اس میں ہاشم خان کی طرح کھلاڑی کو اسٹروک کھیلتے دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہاشم خان نے اپنے عمدہ کیرئیر کی وجہ سے امریکی اسکواش ہال آف فیم میں بھی جگہ بنائی جبکہ انہوں نے 7 برٹش اوپنز ،5 برطانوی پروفیشنل چمپئن شپ ، 3 امریکی اوپنز ، اور 3 کینیڈین اوپنز جیتے۔
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 14:06:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :