کھلاڑی کرونا وائرس کی وباء کے باعث اپنی کھیل کے میدان میں اپنی تربیت کو ترک کرکے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، شاہ محمد شان

غیر سنجیدہ لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں اور سنت رسول کی اطاعت کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں،کراٹے ٹیم کے کوچ کا بیان

ہفتہ 4 اپریل 2020 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے کہا ہے کہ کھلاڑی کرونا وائرس کی وباء کے باعث اپنی کھیل کے میدان میں اپنی تربیت کو ترک کرکے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، کھلاڑی کرونا وائرس کی وباء کے باعث اپنی ٹریننگ ترک نہ کرکے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بلاشبہ قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ،اپنی ٹریننگ ترک نہ کریں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں اور چھتوں پر ورزش و اپنی فٹنس سیشنز جاری رکھیں۔

شاہ محمد شان نے عوام الناس سے التماس ہے کہ غیر سنجیدہ لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں اور سنت رسول کی اطاعت کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں کرونا وائرس کی وباء سینہ ڈرنے اور نہ ہی ہیرو بننے کی ضرورت ہے، انتہائی ضروری کام پیش آنے کی غرض سے پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں سے نکلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے بہت جلد ہمارے کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونگے لہذٰا کھلاڑی قوت مدافعت بڑھانے والی مشقیں گھروں میں جاری رکھیں تاکہ انکی فٹنس اور صحت برقرار رہے، شاہ محمد شان جن کی کوچنگ میں ہمارے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر بہت سے میڈلز حاصل کررکھے ہیں نے کہا کہ آج ہمیں جس عذابِ الٰہی کا سامنا ہے اس سے بچنے کے لئے ہمیں کرونا وائرس کی وباء کے باعث کام بھی جنگی بنیادوں پر کرنا ہو گا اس بیماری کو مذاق نہ سمجھیں اور نہ ہی اس کو غیر سنجیدہ رویہ لیں۔ انہوں نے آخر پر کہا کہ کھلاڑیوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بے جا اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اس میں ہمارا فائدہ ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 14:06:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :