کورونا وبا، فٹبال کے 2 عالمی مقابلے ملتوی ہونیکا امکان

اگست ، ستمبر میں ہونیوالے فیفا ویمن انڈر 20 اور نومبر میں ہونیوالے فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ ملتوی کرنیکی سفارشات تیار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 اپریل 2020 16:06

کورونا وبا، فٹبال کے 2 عالمی مقابلے ملتوی ہونیکا امکان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اپریل 2020ء ) کورونا وبا کی وجہ سے فیفا ویمن انڈر 20 اور فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس وبا کے بعد کی صورتحال پر جون میں شیڈول تمام انٹرنیشنل میچز کے ساتھ اگست اور ستمبر میں ہونے والے فیفا ویمن انڈر 20 اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے فیفا کے اعلی سطحی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔ ورکنگ گروپ نے فیفا ایونٹس سمیت متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کرکے اپنی تجاویز بیورو کو بھجوا دی۔ اجلاس کے شرکاء نے اگلے سال جولائی میں اعلان کردہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے فٹ بال ٹیموں کے انتخاب کے لیے پہلے سے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت یکم جنوری 1997ء میں پیدا ہونے والے کھلاڑی کھیلوں کے اس عالمی میلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔ فٹبال کی عالمی باڈی فیفا ان سفارشات پر جلد ایکشن کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتیں 50 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 16:06:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :