لاک ڈائون سے متاثر ہ مستحق کھلاڑیوں اور گرائونڈ اسٹاف کی دادرسی

شاہد آفریدی فائونڈیشن نے کراچی اسپورٹس فورم کے ساتھ راشن بیگز کی تقسیم کے کام میں اپنے بھرپورتعاون کاآغازکردیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:54

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کے فلاحی ادارے شاہد آفریدی فائونڈیشن نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے متاثر ہ مستحق کھلاڑیوں اور گرائونڈ اسٹاف کی دادرسی میں مصروف کراچی اسپورٹس فورم کے ساتھ راشن بیگز کی تقسیم کے کام میں اپنے بھرپورتعاون کاآغازکردیا ہے اس ضمن میں فائونڈیشن کے چیئرمین شاہد آفریدی اور صدر اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان نے فورم کے چیئرمین آصف عظیم سے کہا ہے کہ فائونڈیشن خدمت خلق کے اس کارخیر میںآپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمارا پلیٹ فارم پاکستان میں اس عالمی وباء کے متاثرہ کھلاڑیوں اور گرائونڈ اسٹاف کی مدد کیلئے کی گئی ہرکاوش میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

کراچی اسپورٹس فورم کے چیئرمین آصف عظیم نے حوصلہ افزائی اور تعاون فراہم کرنے پر شاہد آفریدی اور جہانگیرخان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائونڈیشن کی سرپرستی کے بعد ہم نے راشن بیگزکی تقسیم کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران سے رابطہ کر کے انہیں بھی مستحق افراد کیلئے مہم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہوسکیں آصف عظیم کامزید کہنا تھا کہ فائونڈیشن کے چیئرمین جہانگیر خان کراچی اسپورٹس فورم کے اشتراک سے اتوارکو مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو کھلاڑیوں اور گرائونڈ اسٹاف کیلئے راشن بیگزحوالے کریں گے دریں اثناء ٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی روبن داس کی جانب سے سول لائن کے علاقے میںلاک ڈائون کے باعث کسمپرسی کاشکار ہونے والی ہندواور کرسچن کمیونٹی کی مدد کیلئے اخبارات میں شائع خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سید فائونڈیشن کے صدر سیدوسیم ہاشمی نے ٹینس پلیئرروبن داس سے رابطہ کرکے مذکورہ خاندانوں کیلئے اتوار(آج) راشن بیگزپہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وقت اشاعت : 04/04/2020 - 23:54:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :