کورونا وائرس کے باعث مشکل وقت میں پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک میں مستحق کھلاڑیوں کی امداد کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، راشد ملک

اتوار 5 اپریل 2020 12:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل وقت میں پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک میں مستحق کھلاڑیوں کی امداد کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کے باعث دوچار ہے، اس مشکل گھڑی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب مستحق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے امداد کرنے کا اعلان خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کے بغیر ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، یہ ہمارے قومی ہیروز ہیں اور پوری دنیا ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ افواج پاکستان اور پولیس کی خدمات پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات کا مشکل کی اس گھڑی میں مستحق افراد کی خدمت کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، راشد ملک نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن اور سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کی جانب مستحق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے آخر پر عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام لاک ڈائون کے دوران اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خدا کے لئے حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتتاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی اور اپنے گھروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اس وباء پر جلد از جلد قابو پا لے گی اور کھیلوں کے میدان آباد ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/04/2020 - 12:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :