نظم و ضبط سے محروم کرکٹرعمر اکمل کی حمایت میں کمی آنے لگی

عمر اکمل اپنی حرکتوں پر نظرثانی کرے،اسے یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس قسم کے لوگوں کیساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے: شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 اپریل 2020 19:14

نظم و ضبط سے محروم کرکٹرعمر اکمل کی حمایت میں کمی آنے لگی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اپریل 2020ء ) نظم و ضبط سے محروم قومی کرکٹر عمر اکمل کی حمایت میں کمی آنے لگی جن کو سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی حرکتوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی کمپنی کیا ہے اور وہ کن لوگوں میں اٹھتے بیٹھتے ہیں کیونکہ اچھا بیٹسمین ہونے کے باوجود ان کیلئے اس طرح چلنا ممکن نہیں ہے لہٰذا انہیں اپنا کیریئر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے نظم وضبط کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی اکثریت مناسب تعلیم کے بغیر آگے بڑھتی ہے اور بدعنوانی کی حوصلہ افزائی کرنے افراد کا نشانہ بن جاتی ہے لہٰذا عمراکمل جیسے کرکٹرز کیلئے اینٹی کرپشن قوانین سے آگاہی کافی نہیں بلکہ انہیں اس سے بڑھ کر بتانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عمر اکمل اپنی حرکتوں پر نظرثانی کرے اور اسے یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس قسم کے لوگوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے۔

میرا خیال ہے کہ بورڈ کو ایسے کھلاڑیوں کے لئے گرومنگ اور ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے ہی بہترین ٹیلنٹ کو سنبھالا جا سکتا ہے، عمر اکمل اس کی ایک مثال ہے اور انہیں صرف اینٹی کرپشن کے قوانین کی شقوں سے متعلق بتانا ہی کافی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق آل راونڈرعبدالرزاق نے انکشاف کیا تھا کہ 2010ء کا سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آنےکے بعد شاہد آفریدی نے محمد عامر کو کمرے میں بلا کر ان سے سب کچھ اگلوایا تھا اور انہیں تھپڑ بھی مارا تھا۔
وقت اشاعت : 05/04/2020 - 19:14:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :