کورونا تخلیق کیا گیا ہے ، جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے : باکسر عامر خان

ہوسکتا ہے حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کورونا پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کیلئے زیادہ خطرہ ہے: سابق عالمی چیمپئن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 اپریل 2020 12:31

کورونا تخلیق کیا گیا ہے ، جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے : باکسر عامر خان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اپریل 2020ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے، سائنس دان ان سازشی نظریات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے، جبکہ بالخصوص برطانیہ میں فائیو جی سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی طرف سے مزاحمت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 55700 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ لندن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نو دن میں تیار کیے گئے ہزاروں بستروں پر مشتمل ایک نئے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔                                             
وقت اشاعت : 06/04/2020 - 12:31:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :