سلور میڈلسٹ چینی ہائی جمپر زہانگ گووی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پیر 6 اپریل 2020 16:11

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) چین کے سلور میڈلسٹ ہائی جمپر زہانگ گووی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، زہانگ گووی جن کی عمر 28برس ہے نے کھیل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹر کی طرز پر چینی سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ’ویبو‘ پر اپنے 3.4 ملین فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے معافی چاہتاہوں، اب میں واقعی جمپ نہیں لگا سکتااس لیے میں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

زہانگ نے بیجنگ اولپکس2015میں سلور میڈل جیتا تھا،جبکہ لندن اولمپک 2012اور ریو اولمپک2016 میں بھی حصہ لیا تھا۔زہانگ کو گزشتہ سال مارچ میں قواعد کے خلاف کمرشل سرگرمیوں میں حصہ لینے پر معطل بھی کیا گیا تھا جب وہ کھیل میں واپس آئے تو ان کی ٹانگوں کے جوڑوں میں سوزش کی شکایت تھی۔
وقت اشاعت : 06/04/2020 - 16:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :