ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہے، سید شرافت حسین بخاری

پیر 6 اپریل 2020 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے اور اس وباء سے بچنے کا واحد حل احتتاطی تدابیرکو اپنایا جائے اور اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی انہوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں حصہ لینا ہے۔ سید شرافت حسین بخاری نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ مامور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ عالمی وبائ کورونا وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔
وقت اشاعت : 06/04/2020 - 16:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :