کورونا وائرس سے بچائو عوامی آگاہی مہم میں اسکوائش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان اور اولمپئن اصلاح الدین بھی شامل

پیر 6 اپریل 2020 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) کورونا وائرس سے بچائو اور احتیاتی تدابیرکی ڈی ایم سی ساتھ عوامی آگاہی مہم میں اسکوائش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان اورپاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین بھی شامل ہوگئے۔ اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا کہ ڈی ایم سی ساتھ کی آگاہی مہم کا حصہ بننے کا مقصد عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے اور احتیاتی تدابیراختیار کرکے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کاپیغام دینا ہے۔

ا س مشکل مرحلے میں ہم سب کو قومی ذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اورمتحد ہو کر کورونا وائرس کامقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض ہے کہ وہ کورونا سے بچاکی احتیاتی تدابیراختیار کرنے پر مبنی پوسٹرز، ہینڈ بلز،بینرز اور اسٹیمرز میں دئیے گئے پیغام پرمکمل سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سختی سے عمل کریں۔

(جاری ہے)

ہاکی اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

سنگین صورتحال میں بلدیاتی عملہ کی کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنی ذمے داریاں انجام دینا قابل تحسین وستائش ہیں۔آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کیلئے جہانگیرخان اور میری خدمات سب کیلئے حاضرہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی سائوتھ انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلا کے سدباب کیلئے کافی متحرک نظرآرہی ہے۔ شاہرائوں اور سڑکوں پرجراثیم کش محلول کے اسپرے اور ڈس انفیکٹڈ اسپرے کے تحت عومی مقامات سمیت محلوں اور گلیوں میں اسپرے اور سماجی فاصلے قائم کرنے کے لئے نشانات جیسے عملی اقدامات نظرآرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/04/2020 - 23:45:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :