وہ آدمی جو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کا شکار کروانا چاہتا تھا، وجہ انتہائی دلچسپ

ریڈ بل موٹرسپورٹ ایڈوائزرہیلمٹ مارکواسلئے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنا چاہتے تھے تاکہ انکے جسم میں اینٹی باڈیز بن جائیں اور آئندہ کوروناکی وجہ سے کھیل منسوخ نہ ہو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 اپریل 2020 17:51

وہ آدمی جو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کا شکار کروانا چاہتا تھا، وجہ انتہائی دلچسپ
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اپریل 2020ء ) کورونا وائرس کی وجہ سے فارمولا ون ریس بھی منسوخ ہو گئی ہے اور اب کم از کم جون سے پہلے نہیں ہو سکے گی۔ ایسے میں ریڈ بل موٹرسپورٹ ایڈوائزر ہیلمٹ مارکو کے متعلق ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے تمام ڈرائیورز کو جان بوجھ کر کورونا وائرس میں مبتلا کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ بھی انتہائی دلچسپ تھی۔

آٹوسپورٹ ڈاٹ کام کے مطابق ہیلمٹ مارکو اس لیے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنا چاہتے تھے تاکہ ان کے جسم میں اینٹی باڈیز بن جائیں اور آئندہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل منسوخ نہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق ہیلمٹ مارکو نے ایک انٹرویو کے دوران خود ہی اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ایک بار جو آدمی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر صحت مند ہو جاتا ہے اس کے خون میں اینٹی باڈیز پیدا ہو جاتی ہیں جو اگلی بار کورونا وائرس لاحق ہونے پر اس شخص کی حفاظت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے شخص کا مدافعتی نظام کورونا وائرس پر قابو پانے کی پوری صلاحیت حاصل کر لیتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ میں اپنی ٹیم کے ڈرائیوروں کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنا چاہتا تھا تاکہ آئندہ مقابلوں میں کورونا وائرس کی وبا ہو تومیری ٹیم کے ڈرائیوروں کو اس سے خطرہ نہ ہو۔آئندہ سال بھی اسی موسم میں مقابلے ہوں گے اور ممکن ہے کہ پھر کورونا وائرس پھیل جائے کیونکہ یہ موسم کورونا وائرس کے پھیلنے کے لیے آئیڈیل ہے۔                      
وقت اشاعت : 07/04/2020 - 17:51:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :