جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

منگل 7 اپریل 2020 21:26

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے ٹریننگ کا آغاز کردیا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔جرمنی کے شہر میونخ میں بنڈس لیگا کے کلب بائرن میونخ نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے تاہم کورونا وائرس کے خطرات کی پیش نظر پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے سماجی فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن فٹبال لیگ کورونا وائرس کے باعث 28 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے تاہم کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں۔جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ 55 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، بروشیا ڈورٹمنڈ دوسرے اور لیپزگ تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 07/04/2020 - 21:26:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :