زلمی فاؤنڈیشن ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں میں مستحق لوگوں کے درمیان پانچویں روز بھی کار خیر میں مصروف رہی، جاوید آفریدی

بدھ 8 اپریل 2020 01:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) افغان پناہ گزینوں کے بارے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے یوتھ سفیر معروف کاروباری شخصیت زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی وباء کوویڈ۔

(جاری ہے)

19 کی صورتحال کے پیش نظر محروم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کیلئے زلمی فائونڈیشن مستحق لوگوں میں اشیاء خوراک تقسیم کرتے ہوئے قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں میں اپنے لوگوں کے درمیان پانچویں روزبھی کار خیر میں مصروف رہی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ مجبور/مظلوم لوگوں کے در پر زندگی کی ضرورتیں پہنچا کر ہم جہاں ان کی ضرورتوں کو پورا کریں وہاں ان کی عزت نفس کا بھی احترام کریں۔
وقت اشاعت : 08/04/2020 - 01:47:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :