عامر اکیڈمی میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی عامر خان کی جانب سے امدادی سامان تقسیم

معاون خصوصی ذلفی بخاری کابیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ لانچ کرنے کا بھی اعلان

بدھ 8 اپریل 2020 19:08

عامر اکیڈمی میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی عامر خان کی جانب سے امدادی سامان تقسیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی عامر اکیڈمی میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے عامر خان کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا جبکہ معاون خصوصی ذلفی بخاری نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ لانچ کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ بیرون ملک پاکستانی آسانی سے نادار افراد کی امداد کر سکیں۔

بدھ کو پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے امدادی سامان ارسال کردیا ،اسلام آباد میں عامر خان اکیڈمی میں پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے عامرخان کی جانب سے غریب اور نادار افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانی زلفی بخاری نے تقریب میں شرکت کی، ذولفی بخاری نے کہا کہ عامر خان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے، اس اقدام سے باقی لوگوں کو بھی ترغیب ملے گی، انہوںنے بتایاکہ اگلے ہفتہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ویب سائٹ لانچ کریں گے، بیرون ملک پاکستانی آسانی سے نادار افراد کی امداد کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

باکسرعثمان وزیرنے کہا کہ عامر خان ہر مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کی شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں،عامر خان اکیڈمی کی جانب سے 5 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔عثمان وزیر نے بتایا کہ امدادی بیگز میں آٹا ، گھی ، دالیں، گھی اور بنیادی ضرورت کی اشیاء ڈالی گئی ہیں، پاک آرمی کے زریعے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی راشن پہنچایا جائیگا۔
وقت اشاعت : 08/04/2020 - 19:08:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :