ثقلین مشتاق کے میک اپ پر شعیب اختر اور شنیرا اکرم میں نوک جھوک، مداحوں نے خوب انجوائے کیا

بدھ 8 اپریل 2020 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کے میک والی تصویر پر سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے درمیان نوک جھوک ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی نے ان کا میک اوور کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ثقلین مشتاق کی بیٹی نے انہیں میک اپ کر کے بالوں کی وگ وغیرہ لگا کر انہیں ایک خاتون کی لٴْک دی ہے جسے وہ خود بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔ اسی طرح چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھی میک اوور تصاویر اپلوڈ کیں۔

(جاری ہے)

شنیرا اکرم نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ قرنطینہ کے دوران کیا کر رہی ہیں۔

مگر قرنطینہ کے دوران میک اوور کی سرگرمیاں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کچھ خاص پسند نہ آئیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق کا تمسخر اڑاتے ہوئے ’’دوسرا‘‘ کہا۔ جبکہ ایک انسٹاگرام کی پوسٹ بھی شیئر کر کے ناپسندیدگی کا لائٹر موڈ میں اظہار کیا تاہم اس پر متعدد مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا جس کے باعث انہوں نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔

ثقلین مشتاق تو شعیب اختر کے مذاق کو برداشت کر گئے لیکن شنیرا اکرم نے انہیں جواب دیا۔شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر شعیب اختر کی میک اپ والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی تصویر جواب دیتے ہوئے پوچھتی ہوں کہ ہمارا میک اوور تو قرنطینہ کے باعث ہے لیکن یہ آپ کا کیا تھا اس کے ساتھ ہی انہوں نے دلچسپ ہیش ٹیگ سے واضح کیا کہ ’قرنطینہ کا اثر‘، ’گھروں میں تیز بال نہ پھینکیں‘، ’قرنطینہ کو الزام نہ دیں۔

اس پوسٹ کو مداحوں نے خوب انجوائے کیا اور مزے مزے کے تبصرے کیے۔ماریہ جلال الدین نامی مداح نے کہاکہ بھابھی لے گئیں راولپنڈی ایکسپریس کی وکٹ۔ایک صارف نے لطف اندوز ہوتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے پچ کے باہر بھی کوئی مقابلہ ہے۔سلمان نامی صارف نے شنیرا اکرم کے میک اوور کو ناصر خان جان کہا۔مگر راولپنڈی ایکسپریس نے بھی شنیرا اکرم کو نہ چھوڑا اور مذکورہ تصویر پر کہا کہ یہ بہت برا فوٹو شاپ ہے میں اس سے کچھ بہتر کی امید کر رہا تھا۔
وقت اشاعت : 08/04/2020 - 22:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :