وسیم اکرم کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شیف بن گئے

اہلیہ شنیرا نے ان کی روٹی بناتے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 اپریل 2020 14:26

وسیم اکرم کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شیف بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اپریل 2020ء ) لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے کورونا لاک ڈاون کے دوران بوریت بھگانے کیلئے کچن کا رخ کیا اور مزے دار کھانے بنائے، اہلیہ شنیرا نے ان کی روٹی بناتے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔ پاکستانی ٹیم کے 53 سالہ سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم ان دنوں اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے دکھائی دے رہے ہیں، زندگی بھر کرکٹ کے میدانوں کو رونق بخشنے والے مایہ ناز کھلاڑی نے لاک ڈاون کے دوران مداحوں کو جہاں بوریت بھگانے کا نسخہ بتایا وہاں شاندار کھانے تیار کر کے اپنی اہلیہ کا دل بھی جیت لیا۔

شنیرا بھی پیچھے نہ رہیں اور موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی، ساتھ ہی مرد حضرات کو پیغام دیا کہ وہ بھی کھانا پکانے میں اپنی بیگمات کی مدد کریں اور لاک ڈاون کے دوران بور ہونے کی بجائے صحت مند سرگرمی میں وقت گزاریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد 4600 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں اس وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم اس کے باوجود دنیا بھر کی طرح یہاں بھی اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ 26 فروری کو پاکستان میں پہلے کیس سے لے کر آج 45 دن گزرنے تک کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم اپریل کے مہینے میں یہ اضافہ دوگنا ہوگیا ہے۔ 31 مارچ تک ملک میں کیسز کی تعداد 2007 تک تھی جو 10 اپریل تک بڑھ کر 4687 تک پہنچ گئی ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2020 - 14:26:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :