آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش منسوخ

نظام الدین چوہدری نے سیریز کی منسوخی کو دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے مایوس کن قرار دیدیا

جمعہ 10 اپریل 2020 16:01

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش منسوخ
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) جون میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز نے باہمی طور پر ٹیسٹ سیریز کی منسوخی کا فیصلہ کیا،میچز کے لئے نئی تاریخ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چوہدری نے سیریز کی منسوخی کو دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے مایوس کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی جس کے بعد سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹس نے بھی سیریز کی منسوخی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2020 - 16:01:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :