24دن بعد بھی پی ایس ایل ٹکٹوں کی رقم واپس نہیں ہوسکی

گھنٹوں لائن میں لگ کرٹکٹیں خریدنے والے شائقین موجود ہ صورتحال سے پریشان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 اپریل 2020 17:03

24دن بعد بھی پی ایس ایل ٹکٹوں کی رقم واپس نہیں ہوسکی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اپریل 2020ء ) کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ فائیوغیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی تھی لیکن گھنٹوں لائن میں لگ کر ٹکٹیں خریدنے والے شائقین کی ٹکٹوں کی رقم ابھی تک واپس نہیں ہوسکی ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاتھا اور شائقین کرکٹ کو جلد ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کااعلان کیا تھا۔

24 روز گزرنے کے باوجود بھی شائقین کرکٹ کوٹکٹوں کی رقم واپس نہیں مل سکی جس پر وہ پریشان دکھائی دینے لگے ہیں۔تقسیم کار کمپنی ٹی سی ایس ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی واپسی کے حوالے سے پی سی بی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث حالات خراب ہیں اور ہمیں اپنے پیسے لینے کیلئے دشواری کا سامنا ہے ، پی سی بی سے اپیل ہے کہ ہماری رقم جلد واپس کی جائے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد 4600 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم اس کے باوجود دنیا بھر کی طرح یہاں بھی اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ 26 فروری کو پاکستان میں پہلے کیس سے لے کر آج 45 دن گزرنے تک کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم اپریل کے مہینے میں یہ اضافہ دوگنا ہوگیا ہے۔ 31 مارچ تک ملک میں کیسز کی تعداد 2007 تک تھی جو 10 اپریل تک بڑھ کر 4687 تک پہنچ گئی ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2020 - 17:03:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :