40 ہزار این95 ماسک، 50 ہزار نائٹریال گلوز، 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسک، 4 ہزار فیس شیلڈز اور 1500 پروٹیکٹو سوٹس آئندہ ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالہ کر دیں گے، چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی

جمعہ 10 اپریل 2020 20:22

40 ہزار این95 ماسک، 50 ہزار نائٹریال گلوز، 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسک، 4 ہزار فیس شیلڈز اور 1500 پروٹیکٹو سوٹس آئندہ ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالہ کر دیں گے، چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) یو این ایچ سی آر کے یوتھ سفیر اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ہائیر پاکستان حکومت کے شانہ بشانہ میدان عمل میں ہے، حسب وعدہ 40 ہزار این95 ماسک، 50 ہزار نائٹریال گلوز، 40 ہزار گلوز، 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسک، 4 ہزار فیس شیلڈز اور 1500 پروٹیکٹو سوٹس آئندہ ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالہ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پریشانی کے اس مشکل وقت میں ہائیر پاکستان کی ملک بھر کے طبی کارکنوں کے ساتھ مل کر کھڑے ہونے کی خواہش ہے، ان بہادروں کو کوویڈ۔19کے خلاف ہمارے فرنٹ لائن کے جنگجو کی حثیت حاصل ہے، ہمیں یقین ہے کہ ان فوجیوں کو لیس کرکے ہم حکومت کی مدد میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/04/2020 - 20:22:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :