خواتین کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث گھروں میں اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں، قومی کوچ یاسمین اختر

ہفتہ 11 اپریل 2020 12:41

خواتین کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث گھروں میں اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں، قومی کوچ یاسمین اختر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2020ء) ٹیبل ٹینس کی قومی کوچ یاسمین اختر نے کہا ہے کہ خواتین کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث گھروں میں اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث بھی ان خواتین کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنا ایک مقام بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح کئی میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کررکھے ہیں۔یاسمین اختر نے کہاکہ پوری دنیا کرونا وائرس کی وباء کے باعث دوچار ہے اور اس وباء نے ہمارے کھیلوں کے میدان بھی ویران کر دیئے ہیں، اور انشاء اللہ چند دنوں کی بات ہے کہ جب ہماری حکومت اس قابو پا لے گی اور ہم دوبارہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، انہوں کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور نہ ہی اپنے گھروں والوں باہر جانے دیں اگر مجبوری کے تحت باہر جانا بھی ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باہر جائے، دن میں بار بار ہاتھ دھوئیں، منہ اور ناک پر ماسک رکھیں، وقت پر سوئیں اور وقت پر جاگئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں ہی رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔
وقت اشاعت : 11/04/2020 - 12:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :