خواتین کھلاڑی کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے احتتاطی تدبیر پر عمل کریں، مقدس اشرف

منگل 14 اپریل 2020 13:10

خواتین کھلاڑی کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے احتتاطی تدبیر پر عمل کریں، مقدس اشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2020ء) سکواش کی انٹرنیشنل کھلاڑی مقدس اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کھلاڑی کورونا وائرس کی وباء سے اپنے آپ اور گھروں کو بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتتاطی تدبیر پر عمل کریں۔ گذشتہ روز مقدس اشرف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس سے بہت زیادہ جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان ویران ہوگئے ہیں اور اس وبائی بیماری سے بچنے کے لئے پوری دنیا میں لاک ڈائون کا سلسلہ چل جاری ہے اور ان حالات میں سب سے زیادہ قیمتی انسانی جان ہے جس کو بچانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مقدس اشرف نے کہا کہ اس وقت مشکل حالات میں کھلاڑیوں کو گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کھیلیں ایسی ہیں جن کے لئے فزیکل فٹنس کے علاوہ گھروں میں پریکٹس بھی کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی گھر میں اپنی فزیکل فٹنس توجہ دینے کے ساتھ پریکٹس بھی کر رہی ہوں۔ انہوں نے خواتین کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد کے گھروں میں خواتین کو کورونا وائرس کی وباء سے بچانے کے لئے آگاہ کریں اور انہیں بتائیں کہ زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھوئیں اور غیر ضروری طور گھر سے باہر نہ نکلیں۔
وقت اشاعت : 14/04/2020 - 13:10:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :