کیون پیٹرسن کی عمران خان کیلئے کورونافنڈ میں عطیہ کرنیکی اپیل

اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں: سابق انگلش کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 اپریل 2020 13:15

کیون پیٹرسن کی عمران خان کیلئے کورونافنڈ میں عطیہ کرنیکی اپیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اپریل 2020ء ) عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق 39 سالہ سابق برطانوی کرکٹر کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار لوگوں کی مالی مدد کی جا سکے۔

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ بحران میں پاکستان کو اس وقت زیادہ سے زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے غریب اور متوسط طبقہ کی لاک ڈاؤن میں مدد کر سکے۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں انگلش کرکٹر نے اوورسیز پاکستانیوں کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ کی ویب سائٹ بتاتے ہوئے ایک بار پھر اپیل کی اور کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ اس مشکل کی گھڑی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہر ممکن مدد کریں‘‘ ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ بحران سے نمٹنے کے لیے جہاں عالمی مالیاتی اداروں سے مدد طلب کی ہے وہیں اندرون اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے بھی کرو نا ریلیف فنڈ میں فنڈز جمع کروانے کی درخواست کی ہے۔
وقت اشاعت : 14/04/2020 - 13:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :