کگیسو ربادا کا پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی خواہش کا اظہار

غیر ملکی لیگز میں جس حد تک ممکن ہو کھیلنے کی آرزو رکھتا ہوں :پروٹیز پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 اپریل 2020 17:14

کگیسو ربادا کا پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی خواہش کا اظہار
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اپریل 2020ء ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی لیگز میں جس حد تک ممکن ہو سکے کھیلنے کی آرزو رکھتے ہیں کیوں کہ انہوں نے ابھی تک اس اعتبار سے بہت کم کرکٹ کھیلی ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پرستاروں کے ساتھ سوال و جواب کے لائیو سیشن میں کگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیم کے ساتھ دیگر ذمہ داریوں کی انجام دہی کے باعث وہ پی ایس ایل فائیو جیسے بہترین ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے لیکن انہیں جب بھی موقع ملا تو انہیں اس ٹورنامنٹ میں کھیلنا بہت اچھا لگے گا کیوں کہ بدقسمتی سے پی ایس ایل سیزن فائیو دیگر کچھ اہم ذمہ داریوں سے متصادم تھا تاہم امید ہے کہ وہ ایک دن اس ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بنا لیں گے ۔

24 سالہ پروٹیز پیسر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ کیریئر کے اختتام تک ممکنہ طور پر دنیا بھر کی زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ برسوں کے دوران بہت زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے لہٰذا وہ اس کا ازالہ دنیا بھر کی لیگز میں کرنا چاہتے ہیں۔                            
وقت اشاعت : 14/04/2020 - 17:14:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :