فاسٹ بولر کاگیسوربادا نے بھی پاکستان سپر لیگ کا مستقبل میں حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی

بدھ 15 اپریل 2020 13:27

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسوربادا نے بھی پاکستان سپر لیگ کا مستقبل میں حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں شائقین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے 24 سالہ ربادا نے کہاکہ میں نیشنل ڈیوٹی اور دوسری مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 5 میں حصہ نہیں لے سکا، مگر مستقبل میں اس ایونٹ میں کھیلنا پسند کروں گا، مجھے امید ہے کہ ایک دن اس کا حصہ ضرور بنوں گا۔
وقت اشاعت : 15/04/2020 - 13:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :