بابراعظم کی اہلیت کا درستگی سے اندازہ نہیں کرسکا :ڈیل سٹین

شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے بطور کپتان بہترین خدمات انجام دیں :پروٹیز پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 اپریل 2020 13:20

بابراعظم کی اہلیت کا درستگی سے اندازہ نہیں کرسکا :ڈیل سٹین
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل 2020ء ) جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کی اہلیت کا درستگی سے اندازہ نہیں کر سکے جب انہوں نے 2018ء میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ بابراعظم نے سینچورین ٹیسٹ میں ڈیل سٹین کی 31 گیندوں پر دس اور کیپ ٹاؤن میں 29 بالز پر پانچ چوکے رسید کئے تھے اور پروٹیز پیسر کیریئر کے دوران پاکستانی بیٹسمین کی ترقی کو دیکھ کر حیران ہیں۔

ڈیل سٹین نے اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں تسلیم کیا کہ انہوں نے بابراعظم کو لگاتار ہاف والی دے کر باؤنڈریز کا راستہ ہموار کیا کیونکہ وہ پاکستانی بیٹسمین کی اہلیت کا اندازہ ہی نہیں کر سکے تھے ۔
پروٹیز پیسر کا اپنے کیریئر کے ابتدائی برسوں میں انضمام الحق کی وکٹ کے حصول پر کہنا تھا کہ انہیں خود کو چٹکی بھرنا پڑی تھی کہ وہ پاکستانی بیٹسمین کو آؤٹ کر چکے ہیں تاہم انہیں اس وکٹ پر بہت خوشی محسوس ہوئی تھی جب کہ انہیں عالمی کپ 92ء میں انضمام الحق کا جونٹی رہوڈز کے ہاتھوں رن آؤٹ ہونا اب بھی یاد ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ وہ لیگ سپنر شاداب خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے جنہوں نے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پروٹیز پیسر کا کہنا تھا کہ وہ لیگ سپنر کو جنوبی افریقہ کے دورے پر بھی دیکھ چکے تھے لیکن ان کی قائدانہ صلاحیتوں نے پی ایس ایل میں انہیں بہت زیادہ متاثر کیا جو اپنی مخالف ٹیم کو بخوبی سمجھتے ہیں جبکہ ان کی بالنگ اور بیٹنگ کی اہلیت بھی شاندار ہے جو بہت اچھی سوچ کے بھی مالک ہیں۔
وقت اشاعت : 15/04/2020 - 13:20:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :