شعیب اختر کا وہ سپیل جس نے رکی پونٹنگ کو بے بس کر دیا

میرے کیریئر میں شعیب اختر کا 1999ء میں پرتھ کے مقام پر سپیل بہت تیز ترین تھا: سابق آسٹریلوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 اپریل 2020 13:36

شعیب اختر کا وہ سپیل جس نے رکی پونٹنگ کو بے بس کر دیا
ہوبارٹ،اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل 2020ء ) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر کے دوران سب سے تیز ترین سپیل کا سامنا کیا وہ شعیب اختر کا تھا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں 45 سالہ رکی پونٹنگ نے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا 2005ء کی ایشیز سیریز کے دوران دوسرے میچ میں اینڈریوفلنٹوف کا میرے خلاف سپیل سب سے بہترین تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر میں شعیب اختر کا 1999ء میں پرتھ کے مقام پر یہ سپیل بہت تیز ترین تھا، یقین کریں کہ وکٹ دوسری اینڈ پر کھڑے اوپننگ بلے باز جسٹن لینگر بھی میرا بالکل ساتھ نہیں دے رہے تھے۔

رکی پونٹنگ کی ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی میرا یہ سپیل کھیل سکتے تھے کیوں کہ وہ سب سے بہادر کھلاڑی تھے۔ انہوں نے مزاحً کہا کہ واقعی اس سپیل کے دوران جسٹن لینگر نے دوسرے اینڈ پر ہی رہنے میں اپنی خیر سمجھی تھی۔
                                                                                                                              
وقت اشاعت : 16/04/2020 - 13:36:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :