آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے کا خدشہ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 3سے 19 جولائی تک سری لنکا میں شیڈول ہے، ذرائع

جمعرات 16 اپریل 2020 14:47

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے کا خدشہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 3سے 19 جولائی تک سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ آئی سی سی نے جون تک کے کوالیفائنگ مقابلے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے ہیں۔آئی سی سی کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ ایونٹس کا فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سمیت 10 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 16/04/2020 - 14:47:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :