شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ موخر کردی ،آئندہ برس پی ایس ایل کھیلیں گے

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو اصرار کرکے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا :ندیم عمر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اپریل 2020 11:51

شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ موخر کردی ،آئندہ برس پی ایس ایل کھیلیں گے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2020ء )  معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی۔ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

ندیم عمر کے مطابق انھوں نے 38 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے، اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی اب وہ وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کے مشہور آل راؤنڈر کیون پیٹرسن بھی اگلے برس ہونے والی لیگ میں نظر آئیں گے۔                                                                                  
وقت اشاعت : 17/04/2020 - 11:51:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :