نیوٹرل مقام پرسیریز کی تجویز مسترد,پاکستان کرکٹ ٹیم کا3ملکوں کا دورہ مشکوک

ویسٹ انڈیز میں سیریز کھیلنے کیلئے انگلش بورڈ سے رابطہ نہیں ہوا،آئرلینڈ اور نیدرلینڈ کا دورہ ملتوی ہونیکا بھی امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اپریل 2020 13:12

نیوٹرل مقام پرسیریز کی تجویز مسترد,پاکستان کرکٹ ٹیم کا3ملکوں کا دورہ مشکوک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2020ء ) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نیوٹرل مقام پر ہونے کی تجویز رد کر دی گئی ہے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا 3ملکوں انگلینڈ ،نیدرلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ مشکوک ہوگیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی جولائی میں ہونے والے سیریز کو نیوٹرل مقام پر کھیلے جانے کی تجویز کو دونوں بورڈ ز نے مسترد کردیاہے اور سیریز کے انعقاد کے حوالے آئندہ ماہ دونوں بورڈز کے آفیشلزملاقات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 30 جولائی سے ہوناہے جب کہ دورہ انگلینڈ کے ساتھ ہی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈاور آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20میچز بھی کھیلنے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی کوئی تجویز نہیں، ویسٹ انڈیز میں سیریز کھیلنے کیلئے انگلش بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

پاک انگلینڈ سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز مکمل رابطے میں ہیں، اگلے ماہ سیریز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ہو جائیگا تاہم تیسرے ملک جا کر کھیلنے سے بھی احتیاطی تدابیر برقرار رکھنا ممکن نہیں،اس وقت کوئی ملک عالمی وبا کوروناوائرس سے محفوظ نہیں اورکہیں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ دوسری طرف پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی سیریز بھی خدشات کا شکار ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ ،نیدرلینڈاورآئرلینڈ کے دورے ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے ۔
وقت اشاعت : 17/04/2020 - 13:12:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :