سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے مستحق مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث راشن تقسیم کرنا شروع کردیا،شاہ نعیم ظفر

جمعہ 17 اپریل 2020 15:03

سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے مستحق مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث راشن تقسیم کرنا شروع کردیا،شاہ نعیم ظفر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2020ء) سندھ والی بال ایسوسی ایشن کیصدر انجینئر شاہ نعیم ظفر نے کہاہے کہ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی سے تعلق رکھنے والے والی بال کے ضرورت مند اور مستحق مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث راشن تقسیم کرنا شروع کردیا ہے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے ملک میں مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں فیصلہ کیا کہ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی میں والی بال کے مستحق مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں راشن تقسیم کیا جائے کیونکہ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے دوران کاروبار بلکل ٹھپ ہوکر رہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راشن تقسیم کرنے کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کیا جائے گا۔ شاہ نعیم ظفر نے مخیر حضرات سے اپیل بھی اپیل ہے کہ وہ بھی مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کی خدمت کریں، انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک خدمت خلق ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2020 - 15:03:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :