کیون پیٹرسن ایک بار پھر پی ایس ایل میں نظر آئیں گے

سابق برطانوی کپتان کو پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نیا رول دینگے: ندیم عمر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اپریل 2020 17:48

کیون پیٹرسن ایک بار پھر پی ایس ایل میں نظر آئیں گے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2020ء ) معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی،سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن بھی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ندیم عمر کے مطابق انھوں نے 38 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے، اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی اب وہ وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انگلینڈ کے مشہور بلے باز کیون پیٹرسن بھی اگلے برس ہونے والی لیگ میں نظر آئیں گے۔ ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی کپتان سے درخواست کی تھی کہ وہ بطور مینٹور فرنچائز کو جوائن کریں لیکن انہوں نے سر ویوین رچرڈز کی موجودگی کے باعث یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا ،اب اگلے سال انہیں ایک نیا رول دیکر پی ایس ایل میں واپس لائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/04/2020 - 17:48:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :