باسکٹ بال کھلاڑی کارل انتھونی ٹاؤنز کی والدہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئیں

جیکی پرجوش ، دیکھ بھال کرنے والی اور انتہائی محبت کرنے والی شخصیت تھیں: اہل خانہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 اپریل 2020 14:54

باسکٹ بال کھلاڑی کارل انتھونی ٹاؤنز کی والدہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئیں
نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل2020ء) مینیسوٹا ٹمبرروولس باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی کارل انتھونی ٹاؤنس کی والدہ کورونا وائرس کے باعث سے انتقال کر گئی ہیں۔ پچھلے مہینے 24 سالہ ٹاؤنز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شائع کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ جیکولین کے کوما میں جانے کے بعد لوگوں سے وائرس کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی تھی۔

اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے گذر جانے پر سب دل شکستہ ہیں۔ جیکی بہت سارے لوگوں کے لئے بہت سی حیثیت رکھتی تھیں ۔ وہ ایک بیوی ، ماں ، بیٹی ، دادی ، بہن ، خالہ اور دوست تھیں۔

(جاری ہے)

ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ٹاؤنس فیملی کی سرپرستی کرنے والی ، وہ طاقت کا ایک ناقابل یقین ذریعہ تھیں۔ ایک پرجوش ، دیکھ بھال کرنے والی اور انتہائی محبت کرنے والی شخصیت تھیں۔

اس کا جذبہ واضح تھا اور اس کی بخشی توانائی کو کبھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔کارل کے پہلے نمبر کے پرستار کے طور پر جیکی نے ان کے لئے مستقل اور مثبت توانائی مہیا کی اور ہماری پوری تنظیم اسے پسند کرتی تھی۔                                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 18/04/2020 - 14:54:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :