اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل دکھائی دینے لگی

سو فیصد فٹ ہونے کی صورت میں ہی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کروں گا: مایہ ناز بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 اپریل 2020 14:13

اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل دکھائی دینے لگی
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل 2020ء ) کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے مئی 2018ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ٹی 20 میں واپسی کا عندیہ دیا تھا ۔ جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر اپنے پرانے ساتھی کھلاڑی اے بی ڈویلئیرز کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں واپسی کے خواہشمند ہیں ۔

(جاری ہے)

مارک باؤچر آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انہیں کھلانا چاہتے ہیں تاہم کورونا وائرس کے باعث میگا ایونٹ خدشات کا شکار ہے اس لئے اے بی ڈویلئیرز کی واپسی کا امکان ختم ہو سکتا ہے ۔ اکتوبر،نومبر میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اگر اگلے برس تک ملتوی ہوجاتا ہے تو صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔ 36 سالہ اے بی ڈویلیئرز کا کہنا ہے کہ اس وقت تو میں خود کو دستیاب کرنے کی پوزیشن میں ہوں، آئندہ کا کچھ نہیں کہہ سکتا، میں سو فیصد فٹ ہونے کی صورت میں ہی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کروں گا۔ اے بی ڈویلیئرز نے گذشتہ سال پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی بھی کی تھی۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 20/04/2020 - 14:13:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :