بابر اعظم زخمی ہوئے تو میں بہت خوش تھا: ڈوم بیس

پاکستان بلے باز کھڑے رہتے تو شاید مجھے 150 رنز پڑجاتے: برطانوی آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 اپریل 2020 14:21

بابر اعظم زخمی ہوئے تو میں بہت خوش تھا: ڈوم بیس
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل 2020ء ) انگلش کرکٹ ٹیم کے آف سپنر ڈوم بیس نے انکشاف کیا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران بابر اعظم زخمی ہوئے تو میں بہت خوش تھا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے آف سپنر نے برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں لارڈز ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم میرے ڈیبیو میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے جس مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔

ڈوم بیس نے کہا کہ بابر اعظم کے الٹے بازو پر فاسٹ بولر کی گیند لگی اور وہ زخمی ہوگئے تھے، مذکورہ میچ میں پاکستان نے 20.4 اوورز میں 88 رنز بنائے تھے۔ آف سپنر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے بازو پر بین سٹوکس کی گیند لگی تھی اور وہ اس وقت 68 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سمرسیٹ میں اظہر علی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بیس نے کہا کہ اس نے میرے ٹیسٹ میچ سے پہلے مجھ سے بات کی اور کہا کہ وہ میرے پیچھےجانے کی کوشش کررہے ہیں، جب بابر انجرڈ ہوئے اس وقت مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ اسے پچھلے سال ٹاؤنٹن میں دیکھنے کے بعد سب اس سے خوفزدہ تھے لہٰذا مجھے شاید 150 رنز پڑ جاتے۔

سابق انگلینڈ آف سپنر گریم سووان نے کہا کہ پاکستان کے بلے باز بھی بابر کے پیچھے پیچھے چلے گئے اور اس عمل میں اپنی وکٹیں گنوا دیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا تھا، میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے پر فاسٹ بولر محمد عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/04/2020 - 14:21:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :