برطانوی لیگ سپنر عادل رشید پر ٹیکس کی ہیرا پھیری کے باعث 36 ہزار پائونڈ جرمانہ عائد

عادل رشید نے 2013ء سے2017ء کے اپنے ٹیکس گوشواروں پر ڈیفالٹ کیا، ایک لاکھ ٹیکس اور 36 ہزار پاونڈ جرمانہ بھرنے کا حکم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 اپریل 2020 16:27

برطانوی لیگ سپنر عادل رشید پر ٹیکس کی ہیرا پھیری کے باعث 36 ہزار پائونڈ جرمانہ عائد
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل 2020ء ) برطانوی لیگ سپنر عادل رشید پر ٹیکس کی ہیرا پھیری کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے - نمائندہ’’اردو پوائنٹ‘‘ حسیب ارسلان کے مطابق بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ عادل راشد کو ٹیکس میں ہیر پھیر کرنے پر چھتیس ہزار پاونڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد اور انگلینڈ کے ورلڈ کپ وننگ سکواڈ کا حصہ رہنے والے لیگ سپر عادل رشید پر برطانوی ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ایک لاکھ پاونڈ سے زیادہ مالیت کا ٹیکس ادا کرنے میں ناکام ہونے کاانکشاف کیا ہے۔

بریڈفورڈ میں پیدا ہونے والے کرکٹر جو اس وقت ٹولر لین کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں، نے 2013ء سے2017ء کے دوران چار سال کے دوران اپنے ٹیکس گوشواروں پر ڈیفالٹ کیا جس کے بعد برطانوی حکام کی جانب سے انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنا ایک لاکھ ٹیکس اور اس کے ساتھ چھتیس ہزار پاونڈ جرمانہ ادا کریں۔

(جاری ہے)

ایچ ایم آر سی نے تازہ ترین ٹیکس چوری کرنے والی فہرست میں عوامی طور پر نام لکھ کر شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔فہرست میں ریسٹرنٹ مالکان بلڈرز اور کار سیلز مین بھی شامل ہیں۔ ایم ایم آر سی کے ترجمان کا کہنا ہے کے زیادہ تر کاروباری افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں ، لیکن اس اقلیت کے لئے جو ادائیگی سے انکار کرتے ہیں ، ایچ ایم آر سی کے پاس بہت سارے اوزار دستیاب ہیں۔
وقت اشاعت : 21/04/2020 - 16:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :