جنوبی افریقہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے سبب سری لنکا کا دورہ ملتوی کر دیا

بدھ 22 اپریل 2020 15:01

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2020ء) کرکٹ جنوبی افریقہ نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبائی مرض کورونا کے باعث اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کر دیا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات میں اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کر خلاف محدود اوورز کے میچز کیلئے دورہ جو رواں سال جون میں طے تھا، کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ایس اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جیکس فال نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہم یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔ جیسے ہی کرکٹ معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوگی اس دورے کا دوبارہ شیڈول طے کر لیا جائے گا۔ "ہمارے کھلاڑی لاک ڈاؤن کے سبب مناسب تیاری نہیں کرسکتے تھے۔ اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لئے صحت سے متعلق تحفظات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اگرچہ یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل تھا جو رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ڈبلیو سی کے لئے ہماری تیاری کا بہترین موقع تھا۔
وقت اشاعت : 22/04/2020 - 15:01:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :