کرونا وائرس کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ملتوی

دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تین میچز ہالینڈ کے شہرایمسٹلوین میں 4 ،7 اور 9 جولائی کو کھیلے جانے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 اپریل 2020 21:28

کرونا وائرس کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ملتوی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے مشورے کے بعد جوالئی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ پی سی بی نے یہ اعالن ڈچ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر یکم ستمبر 2022ء تک تمام سپورٹس اور کلچرل ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تین میچز نیدرلینڈز کے شہرایمسٹلوین میں 4 ،7 اور 9 جولائی کو کھیلے جانے تھے۔

  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جوالئی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز ملتوی کررہے ہیں مگر موجودہ حاالت میں یہ بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ انسانی زندگیاں کسی بھی کرکٹ میچ یا کسی بھی سرگرمی سے بہت زیادہ قیمتی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ نیدر لینڈز کورونا وائرس کے باعث شدید متاثرہوا ہےاور ہم اس دوران جانیں گنوانے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر دیگر تمام ممالک کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کے این سی بی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال پر جلدقابو پالے گا۔ وسیم خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ دورہ نیدرلینڈز کا بھرپور لطف اٹھایا اور جیسے ہی حاالت معمول پر آئیں گے ویسے ہی پی سی بی اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس کرتے ہوئے کے این سی بی کی مشاورت سے دورہ نیدرلینڈز کے نئے شیڈول کی تیاری کاآغاز کردے گا۔
وقت اشاعت : 22/04/2020 - 21:28:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :