باکسر عامر خان نے لیاری کے 1500 مستحق گھرانوں کو راشن پہنچا دیا

غریبوں میں قومی باکسر نادر بلوچ کی مدد سے راشن تقسیم کیا جارہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 اپریل 2020 12:02

باکسر عامر خان نے لیاری کے 1500 مستحق گھرانوں کو راشن پہنچا دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2020ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا۔ انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی جانب سے پاکستان میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا، قومی باکسرنادربلوچ کی مدد سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق عالمی چیمپئن عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے، لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں،مستحقین کو راشن کی فراہمی میری لیاری سے محبت کا اظہار ہے،پاکستان میں12 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے ہیں،60 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسلام آباد میں عامر اکیڈمی میں امدادی راشن پہنچا دیا گیا ہے جہاں راشن کی پیکنگ کی گئی جس کے بعد عامر خان اکیڈمی کی جانب سے 5 ہزار مستحق خاندانوں کو راشن پہنچایا جائے گا۔

5 ہزار بنیادی اشیاء خورد و نوش کے بیگ پاک فوج کے حوالے کئے جائیں گے، امدادی بیگز میں آٹا، دالیں، گھی اور بنیادی ضرورت کی اشیاء ڈالی گئی ہیں۔ ملک کے دور دراز اور مستحق خاندانوں کو یہ راشن پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور مزید کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 10 ہزار 513 جب کہ اموات 222 ہوگئیں۔

چین سے شروع ہونے والا یہ وائرس جہاں دنیا کے 185 سے زائد ممالک کو متاثر کرکے اب تک 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے وہیں پاکستان میں اس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں 26 فروری کو وائرس کے آغاز سے 31 مارچ تک اس کے پھیلاؤ میں اتنی تیزی نہیں دیکھی گئی تھی تاہم اپریل کے مہینے میں اس عالمی وبا کا پھیلاؤ میں یکدم تیز ہوا ہے اور روزانہ سیکڑوں افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/04/2020 - 12:02:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :