باکسر عامر خان نے لیاری کے 1500 گھرانوں کو راشن پہنچا دیا

لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے، لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں، عامر خان

جمعرات 23 اپریل 2020 13:51

باکسر عامر خان نے لیاری کے 1500 گھرانوں کو راشن پہنچا دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی جانب سے پاکستان میں مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ، ان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا۔سابق عالمی چمپئن عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے، لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں،مستحقین کو راشن کی فراہمی میری لیاری سے محبت کا اظہار ہے،پاکستان میں12 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے ہیں،60 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے۔
وقت اشاعت : 23/04/2020 - 13:51:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :