کورونا بحران،کرکٹ میں’’شجر ممنوعہ‘‘بال ٹیمپرنگ کو قانونی قراردینے پرغور

کوورناکے باعث لعاب کا استعمال مشکل ،گیند کو چمکانے کیلئے دیگر سہاروں کا استعمال ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 25 اپریل 2020 12:21

کورونا بحران،کرکٹ میں’’شجر ممنوعہ‘‘بال ٹیمپرنگ کو قانونی قراردینے پرغور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2020ء ) کورونا وائرس کے حالیہ بحران کے دوران ’’شجر ممنوعہ‘‘سمجھی جانیوالی بال ٹیمپرنگ کو قانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے ،عالمی وبا کے نتیجے میں سرخ گیند پر لعاب کے روایتی استعمال میں مشکلات کے پیش نظر چمک برقرار رکھنے کیلئے مصنوعی مادوں کا سہارا لیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے منتظمین کورونا وائرس بحران کے باعث اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ بال ٹیمپرنگ کو قانونی درجہ دے دیا جائے تاکہ طویل فارمیٹ کے میچوں میں امپائرز کی زیر نگرانی سرخ گیند کو چمکانے کیلئے مصنوعی مادوں کا سہارا لیا جا سکے کیونکہ موجودہ حالات میں روایتی انداز سے گیند کو چمکانے کیلئے لعاب کا استعمال ممکن نہیں رہا ۔

آئی سی سی کی میڈیکل کمیٹی نے آئندہ عرصے میں کھیل کی بحالی سے قبل یہ اہم ایشو اٹھایا ہے کہ ٹیموں اور ان کے باؤلرز کیلئے موثر انداز سے گیند کو چمکانے کے متبادل راستے اپنائے جائیں تاکہ روایتی اور ریورس سوئنگ باؤلنگ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

فیصلہ ساز اس ضرورت کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ کسی بھی اننگز کے دوران ابتدائی اوورز کے بعد بیٹ اور بال میں توازن برقرار رکھنے کیلئے گیند کو چمکانا لازمی ہوتا ہے لہٰذا گیند کی چمک برقرار رکھنے کیلئے کوئی مصنوعی مادہ استعمال کیا جائے جس کی نگرانی امپائرز کرینگے ۔
وقت اشاعت : 25/04/2020 - 12:21:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :