رام نریش سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، کرس گیل کی غصے بھری ویڈیو

سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو: سابق ویسٹ انڈین کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 اپریل 2020 14:10

رام نریش سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، کرس گیل کی غصے بھری ویڈیو
پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29اپریل 2020ء ) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے کیریبئن پریمیئر لیگ کی ٹیم جمیکا تلاواز سے باہر کیے جانے کا ذمہ دار سابق ویسٹ انڈین کپتان رام نریش سروان کو سمجھتے ہوئے انھیں کورونا وائرس سے بھی بدتر قرار دے دیا، 40 سالہ کرس گیل نے اپنے یوٹیوب چینل پر غم و غصے سے بھری 3 ویڈیوز جاری کیں۔ اس سیزن میں گیل کو رام نریش سروان کی آبائی ٹیم جمیکا نے فارغ کردیا تھا جس کی وجہ سے انھیں سینٹ لوشیا زوکس میں جانا پڑا جہاں پر وہ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے کہا کہ سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، تلاواز سے میری رخصتی میں تم نے اہم کردار ادا کیا، میری برتھ ڈے پارٹی میں کتنی بڑی تقریر کی تھی، سروان تم ایک سانپ ہو، تم جانتے ہو کہ تمھیں کیریبیئنز میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو۔ کرس گیل نے کہا کہ میں نے سروان کے منہ پر کہا تھا کہ تمھیں ہیڈ کوچ بننے کا کوئی تجربہ نہیں اور یہ ایک آسان جاب نہیں ہے، اس نے کھلاڑیوں پر کرفیو لگایا،وہ ایک متعصب شخص ہے۔
وقت اشاعت : 29/04/2020 - 14:10:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :