کورونا کی وجہ سے فٹبالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ

پروفیشنل فٹبالرز ٹریننگ کریںگے تو وائرس بذریعہ سانس اپنے جسم میں لینے کا خطرہ بڑھ جائیگا جس سے پھیپھڑے متاثر ہونے کے سبب نمونیا یا وائرس کی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں:ریسرچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 30 اپریل 2020 12:27

کورونا کی وجہ سے فٹبالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اپریل 2020ء ) کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فٹبالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ اس حوالے سے اٹلی اور جرمنی میں ہونے والی ریسرچ میں یہ کہا گیا کہ پروفیشنل فٹبالرز جب پوری شدت سے ٹریننگ کریں گے تو وائرس کو سانس کے ذریعے اپنے جسم میں لینے کا خطرہ بڑھ جائے گا، جس سے پھیپھڑے متاثر ہونے کے سبب نمونیا یا وائرس کی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ یورپی لیگز مئی میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کو بدستور اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 57 ہزار 957 جب کہ 2 لاکھ 11 ہزار 894 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز پر نظر رکھنے والے ویب سائٹ کے اعداد وشمار کے مطابق امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز 10 لاکھ کے قریب تر پہنچ چکے ہیں۔

جرمنی میں اب تک کل ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔ یورپی ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک سپین میں 14 مارچ کو ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ سپین میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد جب کہ ہلاکتیں 23 ہزار 822 ہوچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 30/04/2020 - 12:27:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :