کورونا کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فٹبالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ

جمعرات 30 اپریل 2020 14:07

کورونا کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فٹبالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فٹبالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا اس حوالے سے اٹلی اور جرمنی میں ہونے والی ریسرچ میں یہ کہا گیا کہ پروفیشنل فٹبالرز جب پوری شدت سے ٹریننگ کریں گے تو وائرس کو سانس کے ذریعے اپنے جسم میں لینے کا خطرہ بڑھ جائیگا جس سے پھیپھڑے متاثر ہونے کے سبب نمونیا یا وائرس کی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ یورپی لیگز مئی میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 30/04/2020 - 14:07:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :