ٹینس سربراہان کورونا وائرس کے بعد کھیل کی واپسی میں جلدی نہ کریں، اینڈی مرے

سب سے پہلے ہمیں اپنی نارمل زندگی میں واپس آنے کی ضرورت ہے۔ ہم باہر جائیں، دوستوں سے ملیں، ریسٹورنٹس جائیں اور آزاد فضا میں سانس لے سکیں، بیان

جمعرات 30 اپریل 2020 22:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) ٹینس سٹار اینڈی مرے نے زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے خاتمے کے بعد کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے میں اتنی جلدی نہ دکھائی جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مینز پروفیشنل ٹینس (اے ٹی پی ٹوور) اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی ای) کے مقابلوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے جولائی تک معطل کیا جا چکا ہے ، پریمیر لیگ فٹبال کلب متمنی ہیں کہ ان کے سیزن کو رواں موسم گرما تک مکمل کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

سابق نمبر ون کھلاڑی اینڈی مرے نے بتایا کہ سفری دشواریوں کے باعث ٹینس وہ آخری سپورٹس ہونا چاہیے جسے کورونا وبا کے خاتمے کے بعد دوبارہ کھیلنے کا سوچا جائے۔اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ہمیں اپنی نارمل زندگی میں واپس آنے کی ضرورت ہے۔ ہم باہر جائیں، دوستوں سے ملیں، ریسٹورنٹس جائیں اور آزاد فضا میں سانس لے سکیں۔اینڈی مرے نے کہا کہ اس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ وقت گزرنے کیساتھ ہمیں سفر کرنے کی اجازت ملے اور کھیلوں کے میدان سجنا شروع ہو جائیں لیکن مجھے یہ مستقبل قریب میں ہوتا نظر نہیں آ رہا۔۔
وقت اشاعت : 30/04/2020 - 22:28:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :