ٹی 10 لیگ : سپاٹ فکسنگ کے الزام میں بھارتی تاجر پر دو سال کی پابندی عائد

دیپک کھلاڑیوں کو کرپشن کے عوض بھاری رقوم کی پیشکشیں کرتا تھا، شکیب الحسن کو بھی دیپک نے پیشکش کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 مئی 2020 16:20

ٹی 10 لیگ : سپاٹ فکسنگ کے الزام میں بھارتی تاجر پر دو سال کی پابندی عائد
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مئی 2020ء ) آئی سی سی نے بھارتی تاجر اور 2018ء میں ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز سندھیز کے مالک دیپک اگروال پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دو سال کی پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ ایک بار پھر فکسنگ کی زد میں آگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے 2018ء میں ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز سندھیز کے مالک دیپک اگروال پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دو سال کی پابندی لگادی۔

وہ اکتوبر 2021ء تک کرکٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں رہنے والے 34سالہ دیپک کافی عرصے سے اپنی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے آئی سی سی تفتیش کاروں کی نظروں میں تھے۔ دیپک اگروال پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے، شواہد مٹانے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، اگروال نے جرم مان کر متفقہ سزا پر رضامندی ظاہر کی۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کو گزشتہ سال پابندی کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔ انہیں بھی دیپک نے پیشکش کی تھی۔ دیپک کھلاڑیوں کو کرپشن کے عوض بھاری رقوم کی پیشکشیں کرتا تھا۔                                                                     
وقت اشاعت : 01/05/2020 - 16:20:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :