شعیب اختر کا تفضل رضوی کے نوٹس پر معافی مانگنے سے انکار، جواب دینے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

جمعہ 1 مئی 2020 19:35

شعیب اختر کا تفضل رضوی کے نوٹس پر معافی مانگنے سے انکار، جواب دینے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے لیگل نوٹس پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے لیگل نوٹس ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ نوٹس من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس کا جواب دینے کے لیے سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ میں اب بھی نا اہلی اور تفضل رضوی کی غیر معیاری کارکردگی کے اپنے الفاظ پر قائم ہوں ۔
وقت اشاعت : 01/05/2020 - 19:35:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :