باسط علی بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے، سلیم ملک کو نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے، عارف عباسی

سلیم ملک کی انکوائری سابق چیف جسٹس فخر الدین جی ابراہیم سے کرائی گئی تھی،سلیم ملک کو بے قصور قرار دیا تھا، انٹرویو

جمعہ 1 مئی 2020 20:54

باسط علی بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے، سلیم ملک کو نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے، عارف عباسی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف عباسی نے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹ باسط علی بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں تاہم صرف سلیم ملک کو نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔سابق سی ای اوپی سی بی عارف عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 1994 میں سری لنکا کے دورے کے بعد منیجر انتخاب عالم نے بتایا کہ باسط علی نے فکسنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔

بطور پی سی بی چیف ایگزیکٹو انتخاب عالم کو ٹور رپورٹ میں واقعہ درج کرنے کو کہا تاہم افسوس کہ انتخاب عالم نے اپنی رپورٹ میں اس واقعے کا ذکر نہیں کیا، انتخاب عالم نے واقعے کا ذکر نہ کرکے غلط کیا۔سلیم ملک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عارف عباسی نے کہا کہ سلیم ملک کو کیوں نشانہ بنایا جاتا رہا سمجھ سے باہر ہے، سابق کپتان سلیم ملک کو مسلسل ٹارچر کیا گیا۔

(جاری ہے)

عارف عباسی نے بتایا کہ سلیم ملک کی انکوائری سابق چیف جسٹس فخر الدین جی ابراہیم سے کرائی گئی تھی، فخر الدین جی ابراہیم نے اپنی رپورٹ میں سلیم ملک کو بے قصور قرار دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سلیم ملک پر الزام لگانے والے آسٹریلین کرکٹر کو غلط بیانی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا، ایک بار انکوائری کے بعد دوسری بار انکوائری کی کیا ضرورت تھی، فخر الدین جی ابراہیم کے بعد جسٹس قیوم کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔
وقت اشاعت : 01/05/2020 - 20:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :