مرد کھلاڑیوں کے برابر معاوضہ دیا جائے ، امریکا میں خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کا کیس مسترد

ہفتہ 2 مئی 2020 17:05

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) امریکا میں خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم یو ایس ساکر فیڈریشن کے خلاف اپنا کیس ہار گئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی 29 خواتین فٹ بالرز نے مردوں کے برابر معاوضے کے حصول اور امتیازی سلوک کے خلاف کیس دائر کیا تھا، جسے کیلیفورنیا کی ایک عدالت کے جج گیری کلاؤسنر نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ خواتین کی قومی ٹیم کی ترجمان مولی لیونسن نے اس پیش رفت پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے اسے صنفی مساوات کے خلاف فیصلہ قرار دیا۔ امریکا اور باقی دنیا می ں بھی یہ کیس علامتی حیثیت کا حامل تھا۔
وقت اشاعت : 02/05/2020 - 17:05:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :